کتاب: آسان توحید - صفحہ 85
عبادت کا معنی و مفہوم
عبادت کا معنی:
لغت میں:…خضوع اور تذلل[جھک جانے اور پستی اختیار کرنے]کو کہتے ہیں۔
شرع میں:… یہ ایک وسیع اورشامل اصطلاح ہے جو ہر اس قول و فعل اور ظاہری و باطنی عمل کو شامل ہے، جسے اللہ تعالیٰ پسندکرتے ہوں اور جس کے کرنے سے راضی ہوتے ہوں۔
شرعی ذمہ داریوں کانام ’’عبادت ‘‘رکھنے کی وجہ:
اس لیے کہ مکلف ان امور کا التزام کرتے ہیں، اور اللہ تعالیٰ کے سامنے تذلل اختیار کرتے ہوئے ان امور کو بجالا تے ہیں۔
عبادت کے ارکان:
عبادت کے تین ارکان ہیں:
۱۔ خوف ۲۔ محبت ۳۔ امید۔
عبادت کے صحیح اور مقبول ہونے کی شرائط:
عبادت قبول ہونے کی دو شرائط ہیں:
۱۔ اخلاص:…اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
﴿وَمَا أُمِرُوْا إِلَّا لِیَعْبُدُوا اللّٰهَ مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنَ﴾[البینۃ:۵]
’’اور انہیں حکم دیا گیا تھا کہ اخلاص کے ساتھ اللہ بندگی کریں اس کے دین پر چلتے ہوئے۔‘‘
۲۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع: