کتاب: آسان توحید - صفحہ 84
اسلام ؛ایمان اوراحسان کے درمیان تعلق
اولاً: …جب یہ تین چیزیں اکھٹی ذکر کی جائیں تو ان میں سے ہر ایک کا خاص معنی ہوتا ہے۔اس وقت:
الف: اسلام سے مقصود:…ظاہری اعمال ہوتے ہیں۔
ب: ایمان سے مقصود:… غیبی امور پر ایمان ہوتا ہے۔
ج: احسان سے مقصود:… دین کے اعلیٰ ترین درجات ہیں۔
دوم:… جب ان تینوں امور کو علیحدہ علیحدہ استعمال کیا جائے تو اس صورت میں:
۱۔ جب صرف اسلام بولا جائے تو ایمان بھی اس میں داخل ہوتا ہے۔
۲۔ جب صرف ایمان بولا جائے تو اسلام بھی اس میں داخل ہوتا ہے۔
۳۔ جب صرف احسان بولا جائے تو ایمان اور اسلام دونوں اس میں داخل ہوتے ہیں۔