کتاب: آسان توحید - صفحہ 83
۲۔دوسرا مرتبہ:… اطلاع اور مراقبہ و نگہبانی کا: ((فَاِنْ لَّمْ تَکُنْ تَرَاہُ فَاِنَّہُ یَرَاکَ۔)) ’’ اگر(یہ تصور قائم نہ کرسکو کہ) تم اسے دیکھ رہے ہو تو(یہ تصور ہو کہ) وہ تمہیں دیکھ رہاہے۔‘‘ احسان کی دلیل: ۱۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿اِنَّ اللّٰہَ مَعَ الَّذِیْنَ اتَّقَوْا وَّ الَّذِیْنَ ہُمْ مُّحْسِنُوْنَ﴾[النحل: ۱۲۸] ’’بے شک اللہ ان لوگوں کے ساتھ ہے جو ڈر گئے اوروہ لوگ جو نیکی کرنے والے ہیں۔‘‘ ۲۔ جب جبریل امین نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے احسان کے متعلق سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب میں فرمایا: ((اَنْ تَعْبُدَ اللّٰہَ کَاَنَّکَ تَرَاہٗ، فَاِنْ لَّمْ تَکُنْ تَرَاہُ فَاِنَّہُ یَرَاکَ۔)) ’’ یہ کہ تم اللہ کی بندگی ایسے کرو گویا کہ تم اللہ کو دیکھ رہے ہو، اگر(یہ تصور قائم نہ کرسکو کہ) تم اسے دیکھ رہے ہو تو(یہ تصور ہو کہ) وہ تمہیں دیکھ رہاہے۔‘‘ [متفق علیہ]