کتاب: آسان توحید - صفحہ 81
﴿إِنَّا کُلَّ شَیْئٍ خَلَقْنَاہُ بِقَدَرٍ﴾[قمر:۴۹] ’’ بے شک ہم نے ہر چیز کوایک اندازے کے مطابق پیدا کیا ہے۔‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایمان کی تعریف یہ کی ہے: ((اَنْ تُؤْمِنَ بِاللّٰہِ وَمَلَائِکَتِہِ وَکُتُبِہِ وَرُسُلِہِ وَالْیَوْمِ الْآخِرِ وَأَنْ تُؤْمِنَ بِالْقَدْرِ خَیْرِہِ وَشَرِّہِ۔))[مسلم] ’’ تم اللہ پر اور اس کے ملائکہ پر ایمان لاؤ،اوراس کی کتابوں پر، اور اس کے رسولوں پر، اور آخرت کے دن پر، اور یہ کہ تم اچھی اور بری تقدیر پر ایمان لاؤ۔‘‘