کتاب: آسان توحید - صفحہ 80
ایک بھی رسول کا انکار کرتا ہے، گویا کہ وہ تمام رسولوں کا انکار کرتاہے۔
۲۔ جن رسولوں کے نام ہمیں معلوم ہوسکے ہیں،ان پر ان کے ناموں کے ساتھ ایمان رکھنا، جیسے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابراہیم، حضرت موسیٰ،حضرت عیسیٰ، حضرت نوح علیہم السلام اور اس طرح باقی انبیائے کرام علیہم السلام۔
۳۔ ان رسولوں کے متعلق جو صحیح اطلاع ہم تک پہنچی ہے اس کی تصدیق کرنا۔
۴۔ جس نبی یعنی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہماری طرف مبعوث کیا گیا ہے، جو کہ تمام لوگوں کی طرف اللہ کے آخری نبی اور رسول ہیں، ان کی شریعت کے مطابق عمل کرنا۔
ھ:… آخرت پر ایمان تین چیزوں کوشامل ہے:
۱۔ دوبارہ اٹھائے جانے پر ایمان۔
۲۔ حساب اور جزا پر ایمان۔
۳۔ جنت اور جہنم پر ایمان۔
و:… تقدیر پرایمان چار چیزوں کو شامل ہے:
۱۔ اس بات پر ایمان کہ اللہ تعالیٰ کوہرچیز کا اجمالی اور تفصیلی علم ہے۔
۲۔ اس بات پر ایمان کہ اللہ تعالیٰ نے یہ تمام چیزیں اپنے پاس لوح محفوظ پر لکھ رکھی ہیں۔
۳۔ اس بات پر ایمان کہ کائنات میں کوئی بھی چیزاللہ تعالیٰ کے حکم کے بغیر نہیں ہوسکتی۔
۴۔ یہ کہ اللہ تعالیٰ نے تمام کائنات کو اس کی ذات و صفات اور حرکات کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ چھ ارکان ایمان کی دلیل: اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
۱۔ ﴿لَیْسَ الْبِرَّ اَنْ تُوَلُّوْا وُجُوْہَکُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَ لٰکِنَّ الْبِرَّ مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰہِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ وَ الْمَلٰٓئِکَۃِ وَ الْکِتٰبِ وَالنَّبِیّٖنَ﴾[البقرہ: ۱۷۷]
’’ نیکی یہ نہیں کہ تم اپنے منہ مشرق اور مغرب کی طرف پھیرو اور لیکن اصل نیکی اس کی ہے جو اللہ اور یوم آخرت اور فرشتوں اور کتاب اور نبیوں پر ایمان لائے۔‘‘
۲۔ نیز اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: