کتاب: آسان توحید - صفحہ 74
دوستی اور دشمنی میں لوگوں کی اقسام
[اہل ایمان سے]اس دوستی اور دشمنی میں لوگوں کی تین اقسام ہیں:
۱۔ پہلی قسم:… جو خالص محبت کرتے ہیں اس کے ساتھ کوئی عداوت نہیں پائی جاتی۔
یہی لوگ سچے اور مخلص اہل ایمان ہیں۔
۲۔ دوسری قسم:… جو خالص بغض و عداوت رکھتے ہیں، اس کے ساتھ کوئی محبت اور دوستی نہیں پائی جاتی۔
یہ خالص کافر ہیں۔
۳۔ تیسری قسم:… جو ایک لحاظ سے محبت کرتے ہیں اور ایک لحاظ سے بغض رکھتے ہیں۔
یہ گناہ گار اہل ایمان ہیں۔ محبت اس لیے کرتے ہیں کہ ان میں ایمان کی اصل موجود ہوتی ہے اور نفرت اس لیے رکھتے ہیں کہ ان میں گناہ کا عنصر پایا جاتا ہے جو کہ کفر اور شرک سے کم تر درجہ کے گناہ ہیں۔