کتاب: آسان توحید - صفحہ 71
دوستی اور دشمنی کا معنی و مفہوم
[الولاء والبراء]کا لغوی معنی:
۱۔ ولاء لغت میں:… اس کا معنی محبت[دوستی]ہے۔
۲۔ براء لغت میں:… بری ٔ کا مصدر ہے، جوکہ کاٹنے کے معنی میں آتا ہے۔ کہاجاتا ہے:
’’بری القلم‘‘ یعنی قلم تراشنا۔
[الولاء والبراء]کا شرعی معنی:
ولاء:… مسلمانوں کی محبت،ان کی نصرت کرنا،ان کا اکرام و احترام کرنا،اور ان کی قربت حاصل کرنا۔
البراء:… کافروں سے بغض رکھنا اور ان سے دور رہنا اور ان کی مدد نہ کرنا۔
دوستی اور دشمنی کی اہمیت:
۱۔ یہ اسلامی عقیدہ کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے۔
۲۔ ایمان کی سب سے مضبوط کڑی ہے۔
۳۔ یہ ابراہیم علیہ السلام اور نبی اکرم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ کار ہے۔
موالات کی اقسام:… اس کی دو اقسام ہیں:
۱۔ تولیّ ۲۔ موالاۃ
تولیّ:[محبت رکھنا]
اس میں مندرجہ ذیل مسائل ہیں:
ا:…اس کا معنی:
۱۔ شرک و مشرکین اور کفر و کفار کی محبت۔