کتاب: آسان توحید - صفحہ 70
۴۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کے کچھ حصہ سے بغض و نفرت رکھنا۔ ۵۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین پر گزند آنے پرخوشی محسوس کرنا۔ ۶۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کی نصرت کو نا پسند کرنا۔ عملی نفاق: اس میں مندرجہ ذیل مسائل ہیں: ا: عملی نفاق کا مطلب:… یعنی منافقین کے اعمال میں سے کوئی عمل اختیارکرنا، اس طرح سے کہ کچھ ایمان بھی دل میں باقی رہے۔ ب: اس کاحکم:… یہ انسان ملت اسلام سے خارج تو نہیں ہوتا، مگر ایسا کرنا حرام اور کبیرہ گناہ ہے۔ ایسے انسان میں ایمان اور نفاق دونوں چیزیں پائی جاتی ہیں، مگر جب نفاق بڑھتا جاتا ہے تو انسان خالص منافق ہوکر رہ جاتا ہے۔ ج: اس کی مثالیں: ۱۔ بات کرنے میں جھوٹ بولنا:… ’’جب بات کرے تو جھوٹ بولے۔‘‘ ۲۔ وعدہ خلافی:… ’’جب وعدہ کرے تو اس کے خلاف کرے۔‘‘ ۳۔ خیانت:… ’’جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو اس میں خیانت کرے۔‘‘ ۴۔ گالی گلوچ:… ’’جب کسی سے جھگڑے تو گالیاں دے۔‘‘ ۵۔ عہدشکنی:… ’’ جب وہ عہد کرے تو عہد شکنی کرے۔‘‘ ۶۔ مسجد میں باجماعت نماز سے سستی:… ’’جب نمازکے لیے اٹھتے ہیں تو انتہائی سستی کے ساتھ اٹھتے ہیں۔‘‘ ﴿وَ اِذَا قَامُوْٓا اِلَی الصَّلٰوۃِ قَامُوْا کُسَالٰی﴾[النساء:۱۴۲] ’’ اور جب وہ نماز کیلئے کھڑے ہوتے ہیں تو سستی کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔‘‘ ۷۔ ریاکاری: جب نیک اعمال کرے تو لوگوں کو دیکھانے کے لیے۔فرمان الٰہی ہے: ﴿یُرَآئُ وْنَ النَّاسَ﴾[النساء: ۱۴۲]’’لوگوں کو دکھاتے ہیں۔‘‘