کتاب: آسان توحید - صفحہ 69
نفاق کے معنی و اقسام نفاق کا معنی: لغت میں:… کسی چیز کے چھپانے اور چشم پوشی کرنے کو کہتے ہیں۔ شرع میں:… اسلام کا اظہار کرنا اور کفر اور شر کو چھپا کر رکھنانفاق کہلاتا ہے۔ نفاق کی اقسام: نفاق کی دو قسمیں ہیں: ۱۔ نفاق اکبر:… اعتقادی نفاق۔ ۲۔ نفاق اصغر: …عملی نفاق۔ اس کی تفصیل افادہ عامہ کے لیے ذیل میں درج کی جار ہی ہے: اعتقادی نفاق: اس میں مندرجہ ذیل مسائل ہیں: ۱۔ اعتقادی نفاق کا معنی:… یہ نفاق اکبر ہے۔ ایسا وہ انسان کرتا ہے جو اسلام کااظہار کررہا ہو مگر باطن میں کفر کو چھپا رہا ہو۔ ۲۔ اس کا حکم: … نفاق کی اس قسم کی وجہ سے دین سے کلی طور پرخروج لازم آتاہے۔ اس نفاق کا مرتکب جہنم کے نچلے گڑھوں میں رہے گا۔ ۳۔ اس کی اقسام: اس کی چھ اقسام ہیں: ۱۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تکذیب کرنا۔ ۲۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کے بعض اجزا کا انکار کرنا۔ ۳۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بغض رکھنا۔