کتاب: آسان توحید - صفحہ 68
﴿وَالَّذِیْنَ کَفَرُوْا عَمَّآ اُنْذِرُوْا مُعْرِضُوْنَ﴾[الأحقاف: ۳]
’’وہ لوگ جنھوں نے کفر کیا اس چیز سے جس سے وہ ڈرائے گئے، منہ پھیرنے والے ہیں۔‘‘
۵:… کفرنفاق: اس کی دلیل یہ فرمان الٰہی ہے:
﴿ذٰلِکَ بِاَنَّہُمْ اٰمَنُوْا ثُمَّ کَفَرُوْا فَطُبِعَ عَلٰی قُلُوْبِہِمْ فَہُمْ لَا یَفْقَہُوْنَ﴾[المنافقون:۳]
’’یہ ا س لیے کہ بے شک وہ ایمان لائے، پھر انھوں نے کفر کیا تو ان کے دلوں پر مہر لگا دی گئی، سو وہ نہیں سمجھتے۔‘‘
۶:…کفر اصغر: اس میں مندرجہ ذیل مسائل ہیں:
ا:…اس کا معنی:… ہروہ معصیت کا کام جس پر کتاب و سنت میں کفر کے نام کااطلاق ہوا ہو، مگر وہ کفر اکبر کے درجہ تک نہ پہنچتا ہو۔
ب:…کفر اصغر کا حکم:… حرام ہے؛اور کبیرہ گناہوں میں سے ایک گناہ ہے۔لیکن اس کا مرتکب دائرۂ اسلام سے خارج نہیں ہوتا۔
ج:… کفر اصغر کی مثالیں:
۱۔ کفرنعمت:…فرمان الٰہی ہے:﴿فَكَفَرَتْ بِاَنْعُمِ اللّٰهِ﴾[النحل: ۱۱۲]
’’پس اس نے اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی ناشکری کی۔‘‘
۲۔ مسلمان کا اپنے مسلمان بھائی سے قتال کرنا۔ حدیث میں آتاہے:
((سباب المسلم فُسُوْقٌ وَقِتَالُہُ کُفْرٌ))[مسلم:۷۰۷۶]
’’مسلمان کو گالی دینا فسق ہے اور اسے قتل کرنا کفر ہے۔‘‘
۳۔ دوسروں کے نسب میں طعنہ زنی کرنا۔
۴۔ میت پر نوحہ اور واویلا کرنا: حدیث میں آتاہے؛ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’لوگوں میں دو باتیں کفر کی پائی جاتی ہیں: دوسروں کے نسب میں طعنہ زنی کرنا اور میت پر واویلا اور نوحہ خوانی کرنا۔‘‘[مسلم]