کتاب: آسان توحید - صفحہ 64
تین اصول ۱۔ انسان کا اپنے رب کی معرفت حاصل کرنا۔ ۲۔ انسان کا اپنے دین کی معرفت حاصل کرنا۔ ۳۔ انسان کا اپنے نبی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی معرفت حاصل کرنا۔ یہی تین سوال قبر میں پوچھے جانے والے ہیں۔ اس میں بذیل مسائل ہیں: ۱۔ بے شک اللہ تعالیٰ ہی ہمارا معبود برحق ہے جو اپنی نعمتوں سے ہماری پرورش اور تمام عالم کی پرورش کرتا ہے۔ ۲۔ بے شک اکیلا اللہ تعالیٰ ہی معبود برحق ہے، اس کے علاوہ کوئی معبودبرحق نہیں۔ ۳۔ ہمیں اپنے رب کی معرفت اس کی نشانیوں سے اور عظیم مخلوقات سے ہوتی ہے۔ ٭ اللہ تعالیٰ کی نشانیوں میں سے: دن اور رات، سورج اور چاند ہیں۔ ٭ اللہ تعالیٰ کی مخلوقات میں سے: سات زمینیں اور سات آسمان اور ان کے مابین کی ہر ایک چیز ہے۔ دوسرا اصول:… انسان کا اپنے دین کی معرفت حاصل کرنا۔ اس میں یہ مسائل ہیں: ۱۔ اسلام ہی وہ دین ہے جس کے علاوہ کوئی دین اللہ تعالیٰ ہر گز قبول نہ کرے گا۔ ۲۔ اسلام کا معنی ہے ظاہری و باطنی طور پر اللہ تعالیٰ کی توحید بجالاتے ہوئے اوراس کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہوئے شرک اور مشرکین سے براء ت کااظہار و اعلان کرنا۔