کتاب: آسان توحید - صفحہ 50
……………………………………………………………… ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ [بقیہ حاشیہ]راضی ہوتے ہیں اور ان افعال کے کیے جانے کو پسند کرتے ہیں ؛ان کو عبادات کہتے ہے۔جیسے سجدہ کرنا، رکوع کرنا اور ہاتھ جوڑ کر اس کے سامنے کھڑا ہونا اس کے نام کا روزہ رکھنا، مشکل میں پکارنا اس کے گھر کی طرف چل کر جانا یہ سب امور عبادت اور اللہ تعالیٰ کے لئے خاص ہیں ؛ ان کا کسی اور کے لیے کرنا شرک ہے۔توحید الوہیت کی دعوت تمام انبیاء نے دی ہے۔فرمان الٰہی ہے:﴿وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِیْ کُلِّ أُمَّۃٍ رَّسُوْلًا أَنِ اعْبُدُواْ اللّٰہَ وَاجْتَنِبُواْ الطَّاغُوْتَ﴾[النحل: ۳۶]’’ اور تحقیق ہم نے ہر امت میں رسول بھیجا کہ اللہ کی بندگی کرو اور طاغوت سے بچ کر رہو۔‘‘ اور ارشاد فرمایا:﴿وَمَا أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِکَ مِن رَّسُولٍ إِلَّا نُوْحِیْ إِلَیْہِ أَنَّہُ لَا إِلَہَ إِلَّا أَنَا فَاعْبُدُوْنِ﴾[الانبیاء: ۲۵]’’ اور ہم نے آپ سے پہلے کوئی رسول نہیں بھیجا مگر اس کی طرف وحی کرتے تھے کہ بے شک میرے علاوہ کوئی معبودبرحق نہیں ہے پس میری ہی بندگی کرو۔‘‘ د:…روز مرہ کے کاموں میں شرک: جیساکہ مصیبت کے وقت غیر اللہ کی نذر ماننا، کام شروع کرتے وقت کسی غیراللہ کا نام لینا اور اس سے مدد چاہنا، اس کے نام کے جانور ذبح کرنا، اپنے بچوں کے نام غیر اللہ کے نام پر رکھنا، جیسے غوث بخش، پیر بخش؛حسین بخش ؛عنایت بخش؛عنایت حسین اور عنایت علی وغیرہ۔ اور ایسے ہی غیر اللہ کے نام کی قسم اٹھانا جیسے یہ کہنا کہ: تمہارے سر کی قسم، یا تمہارے باپ کی قسم وغیرہ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:((مَنْ حَلَفَ بِغَیْرِ اللّٰہِ فَقَدْ کَفَرَ اَوْ اَشْرَکَ۔))[صحیح/حاکم] ’’ جس نے غیر اللہ کی قسم اٹھائی اس نے کفر کیا،بلکہ شرک کیا۔‘‘ ایسے ہی مختلف پیروں کے نام کے کھانے پکانا مختلف قبروں او رمزاروں پر جھنڈے چڑھانا۔ نجومی، جادو گر اور فال نکالنے والوں کے پاس جانا اور ان کی باتوں پر یقین کرنا،اللہ تعالیٰ کے ہاں نام نہاد پیروں کو سفارشی بنانا یہ سب امور شرک میں سے ہیں۔ علامہ ابن قیم رحمہ اللہ نے لکھاہے: یعنی یہ اعتقاد اور شعور کہ ہمارے حالات جاننے،اور ان میں بااختیار خود تصرف کرنے میں ہمارے معبود(اللہ جل شانہ) کا ما فوق الاسباب غیبی قبضہ ہے۔اور اسی اعتقاد کے تحت اپنے معبود کو پکارا جائے، اور اس کی حمد وثنا کی جائے،نذر ونیاز اور رکوع اور سجود سے اس کی تعظیم بجا لائی جائے،تو یہ سب کچھ عبادت ہے۔‘‘(مدارج السالکین ۱۴۰) اور عبادت کا کوئی بھی کام غیراللہ کے لیے کرنا شرک ہے۔