کتاب: آسان توحید - صفحہ 46
شرک کا معنی اور اس کی اقسام شرک کا معنی: لغت میں:… اشتراک اور برابری کرنے(اورساتھ ملانے) کو کہتے ہیں۔ شریعت میں:…اللہ تعالیٰ کی خصوصیات میں غیراللہ کو اس کے ساتھ برابر کرنا۔ شرک کی اقسام: ۱۔ شرک اکبر:…ہروہ امر جسے شارع نے شرک کہا ہو،اورجس سے انسان کا دین سے خروج لازم آتا ہو۔ ۲۔ شرک اصغر:… ہروہ قولی یا فعلی عمل جس پر شرک یا کفر کا اطلاق شریعت میں ثابت ہو، لیکن دلائل کی روشنی میں ثابت ہوتا ہو کہ ایسا انسان دین سے خارج نہیں ہوتا۔ شرک اکبر اور شرک اصغر میں فرق: شرک اکبر اور شرک اصغر کی وضاحت اس نقشہ کی مدد سے کی جاتی ہے: شرک اکبر شرک اصغر انسان کو دین اسلام سے خارج کردیتا ہے دین سے خارج نہیں کرتا۔ شرک اکبر کرنے والا دائمی جہنمی ہے۔ اگرجہنم میں چلاگیا تو ہمیشہ نہیں رہے گا۔ اس سے تمام اعمال ضائع ہوجاتے ہیں۔ تمام اعمال ضائع نہیں ہوتے ؛صرف وہی عمل ضائع ہوتا ہے جس میں شرک کی آمیزش ہوئی ہو اس کی وجہ سے خون اور مال مباح ہوجاتا ہے۔ خون ومال مباح نہیں ہوتا۔