کتاب: آسان توحید - صفحہ 27
اہمیت توحید و فضائل ۱۔ توحید اسلام کا سب سے بڑا رکن: اسلام کا سب سے بڑا ستون اوررکن توحید ہے۔ کسی انسان کے لیے اس وقت تک اسلام میں داخل ہونا ممکن نہیں جب تک وہ توحیدکی گواہی نہ دے۔اورجب تک توحید کااقراراور اس کے علاوہ باقی تمام چیزوں کی نفی نہ کرلے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ’’اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے: ((شَہَادَۃٌ اَنْ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ، وَاَنَّ مُحَمَّدً رَّسُوْلَ اللّٰہِ، وَاِقَامِ الصَّلَاۃِ، وَاِیْتَائِ الزَّکاۃِ، وَصَوْمِ رَمَضَانَ، وَحِجُّ الْبَیْتِ۔)) ’’ اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، اور نماز قائم کرنا،زکوٰۃ دینا، رمضان کے روزے رکھنا، اور بیت اللہ کا حج کرنا۔‘‘(متفق علیہ) ۲۔توحید سب سے اہم اور پہلا واجب: توحید سب سے اہم اور پہلا واجب ہے۔ اسے باقی تمام اعمال پر اولیت حاصل ہے۔ اوراپنی عظیم الشان منزلت اور انتہائی اہمیت کی وجہ سے تمام اہم امور پر سبقت رکھتی ہے۔ توحید کی دعوت سب سے پہلی دعوت ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کو جب یمن بھیجا تو آپ نے فرمایا: ’’تم اہل کتاب کی ایک قوم کے پاس جارہے ہو۔ سب سے پہلے انہیں لاإلہ إلا اللّٰہ کے اقرار کی دعوت دینا۔‘‘ ایک روایت میں ہے: ’’سب سے پہلے اس