کتاب: آسان توحید - صفحہ 23
توحید کی اقسام
توحید کی تین اقسام ہیں:
۱۔ توحید ربوبیت
۲۔ توحید الوہیت
۳۔ اور توحید اسماء و صفات
توحید کی ہر قسم کا معنی اور اس کی دلیل
توحید کی قسم:
توحید ربوبیت
اس کا معنی:
اللہ تعالیٰ کو یکتا ماننا۔(۱)پیدا کرنے میں۔(۲) بادشاہی میں۔(۳) اور تدبیر میں۔ یا بالفاظ دیگر یوں کہہ سکتے ہیں: اللہ تعالیٰ کو اس کے افعال میں اکیلا ماننا۔ اللہ تعالیٰ کے افعال کی مثالیں: پیدا کرنا،روزی دینا، زندگی اور موت دینا، بارش برسانا، اور درخت اگانا۔
اس کی دلیل:
﴿اَلَا لَہُ الْخَلْقُ وَ الْاَمْرُ﴾،﴿لِلّٰہِ مُلْکُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ﴾،﴿قُلْ مَنْ یَّرْزُقُکُمْ مِّنَ السَّمَآئِ وَ الْاَرْضِ اَمَّنْ یَّمْلِکُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ مَنْ یُّخْرِجُ الْحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَ یُخْرِجُ الْمَیِّتَ مِنَ الْحَیِّ وَ مَنْ یُّدَبِّرُ الْاَمْرَ فَسَیَقُوْلُوْنَ اللّٰہُ فَقُلْ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ﴾