کتاب: آسان توحید - صفحہ 22
توحید کی تعریف
توحید کا لغوی معنی:
توحید وَحَّدَ یُوَحِّدُ کا مصدر ہے۔ جب کسی چیزکو ایک ہی شمار کیا[گردانا]جائے۔ اس کی مثال:
٭ جب آپ یہ کہیں کہ گھر سے کوئی ایک بھی نہ نکلے سوائے ایک محمد کے۔
تو گویا کہ گھر سے نکلنے کے لیے آپ نے اکیلے محمد کوبطور خاص ذکر کیا ہے۔
٭ اور جب یوں کہیں کہ مجلس سے کوئی ایک بھی نہ اٹھے سوائے خالد کے۔
تو گویا کہ آپ نے مجلس سے اٹھنے کے لیے اکیلے خالد کو خاص کیا ہے۔
توحید کاشرعی معنی:
شرعی معنی کے لحاظ سے اللہ تعالیٰ کو اس کی:
۱۔ ربوبیت میں
۲۔ الوہیت میں
۳۔ اور اسماء و صفات میں
منفرد، یکتا اور اکیلا مانا جائے۔