کتاب: آسان توحید - صفحہ 21
قباحت اور خطرے کو اچھی طرح سے نہ سمجھ لیا جائے۔
اس مختصر سے کتابچہ میں، میں نے چند ایک وہ دوسرے مضامین بھی شامل کرلیے ہیں جن کو جانے بغیر موحد کو کوئی چارہ کار نہیں۔
میں نے مسائل کو ترتیب دینے میں اوران کی تقسیم و تنسیق میں سہل نگاری کی بھرپور کوشش کی ہے اور معانی اور حدود کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ اختصار سے شواہد اور دلائل بھی ذکر کیے ہیں، تاکہ یہ انتخاب مختصر اور سمجھنے کے لیے آسان ہو۔
تھکادینے والی طوالت سے اجتناب کیا ہے۔ اور ایسا اختصار بھی نہیں کیا جس سے سمجھنے میں خلل واقع ہو۔ بلکہ اس کتابچہ کو درمیانی صورت میں تحریر کیا ہے۔ اگر میں اپنے مقصد میں کامیاب ہوگیا ہوں تو یہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی ہے ؛ اور اگر مجھ سے کوئی غلطی ہوئی ہو تو وہ میری اور شیطان کی کوتاہی ہے۔
میں نے یہ انتخاب محقق اہل توحید …علمائے کرام کی کتابوں سے جمع کیا ہے۔ اور اس کا نام ’’التوحید المیسر‘‘ رکھا ہے۔ میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ قادر مطلق ذات اس کتابچہ کو نفع بخش بنادے۔ اور اپنی ملاقات کے دن اسے میرے میزان حسنات میں شامل کردے۔ آمین؛ یا رب العالمین۔
وصلی اللّٰہ تعالیٰ وسلم علی نبینا محمد و علی آلہ و صحبہ و سلّم۔
عبداللہ بن أحمد الحویل
الریاض
موبائل 0558850025