کتاب: آسان توحید - صفحہ 19
ہمارے بھائی عبداللہ الحویل کی خدمات جلیل القدر ہیں، جن پر آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہیے اور خصوصاً موصوف نے سب سے بنیادی علم ’’علم توحید‘‘ کوبہت ہی سہل انداز میں پیش کیا ہے ؛ اس علم کے ذریعہ ہی سے تو انسان کو اللہ تعالیٰ کے حقوق کا پتہ چلتا ہے جو کہ دنیا اور آخرت میں نفع بخش ہے۔
میں اللہ تعالیٰ سے اپنے لیے اور اپنے اس بھائی کے لیے قول و عمل میں اتباع حق کی توفیق اور استقامت کی دعا کرتا ہوں ؛ اور یہ کہ اللہ تعالیٰ ان بابرکت کوششوں کو نفع بخش بنا دے۔آمین
کتبہ
خالد بن عبداللہ مصلح
۱۰/۵/۱۴۲۴ھ