کتاب: آسان توحید - صفحہ 17
تقدیم از ڈاکٹر علامہ عبداللہ بن الجبرین رحمۃ اللہ علیہ بسم اللّٰه الرحمن الرحیم أحمد اللّٰہ و أشکرہ۔ و أصلی و أسلم علی محمد و علی آلہ و صحبہ …و بعد! میں نے یہ کتابچہ پڑھا جو کہ ’’التوحید المیسر‘‘ کے نام سے لکھا گیا ہے۔ جسے شیخ عبداللہ بن احمد الحویل حفظہ اللہ نے تحریر کیا ہے۔ میں نے اسے ایک قیمتی کتابچہ پایا ہے، جو کہ توحید اور عبادت کے معانی،ان کے فضائل اورعبادت کی ان اقسام کی مثالوں پر مشتمل ہے جو کہ صرف اللہ تعالیٰ کے لیے ہی جائز ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شرک کی بعض اقسام،اور شرک کی وجہ سے توحید میں آنے والے نقص کا بھی ذکر کیا ہے۔ میں اس کتابچہ کو چھاپنے اوران ممالک میں نشرو تقسیم کرنے کی وصیت کرتا ہوں جہاں پر جہالت اور اندھی تقلید کی وجہ سے کئی اقسام کا شرک واقع ہورہا ہے۔ شاید کہ اللہ تعالیٰ اس کے ذریعے ان لوگوں کو فائدہ پہنچائے جن کے ساتھ اس کا ارادہ بھلائی کا ہو۔ وصلی اللّٰہ تعالی علی نبینا محمد و آلہ و صحبہ و سلم۔ عبداللّٰہ بن عبدالرحمن الجبرین ۲۵/۳/ ۱۴۲۵ھ