کتاب: آسان توحید - صفحہ 166
خاتمہ
اس کتابچہ کے آخر میں میں حمد و ثناء اور شکر گزاری کے ساتھ اللہ کی بارگاہ میں متوجہ ہوتا ہوں جو اس نے مجھے اس کار خیر کی توفیق دی؛ اورمیرے لئے آسانی پیدا کی۔
اور میں امید کرتا ہوں کہ یہ کتابچہ توحید کی وضاحت میں مددگار ثابت ہوگا۔ میں نے کوشش کی ہے کہ اس کے مسائل کو باہم قریب کرکے آسان ترین صورت میں بیان کیا جائے۔
میں اللہ تعالیٰ غالب اور قدرت والے سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہر اس انسان کو جزائے خیر عطا فرمائے جو اس کتابچہ کی نشرو اشاعت میں حصہ لے اور اللہ تعالیٰ انہیں دوگنا چوگنا اجرو ثواب عطا فرمائے۔
وصلی اللّٰہ تعالیٰ علی نبینا محمد و علی آلہ و صحبہ أجمعین
۵ دسمبر ۲۰۱۲… رات ۱۰-۱۱…چہارشنبہ
آج مؤرخہ 12-12-12کو اس کتاب کی مراجعت و تصحیح مکمل ہوگئی۔
ولک الحمد یا رب العالمین۔