کتاب: آسان توحید - صفحہ 163
توحید اورعقیدہ کی اہم کتب برادر مکرم! ذیل میں عقیدہ توحید کے متعلق کچھ اہم کتابوں کی فہرست دی جارہی ہے۔ میری یہ نصیحت ہے کہ ان کتابوں کو حاصل کیا جائے اور ان کا مطالعہ کیا جائے۔ تاکہ دین میں آپ کی بصیرت میں اضافہ ہو؛ اور کامیابی کی شاہراہ پر چل سکیں۔ اوراس کامیابی کی راہ پر گامزن ہوں جس کا راہی نجات یافتہ ہوتا ہے،اورفائدہ اٹھاتا ہے۔ اورجو کوئی اس راہ سے منہ موڑلیتا ہے وہ ناکام و نامراد ہوجاتاہے۔ اے برادر مکرم! جان لیجیے کہ توحید کامطالعہ کرنا اور عقیدہ کی تعلیم حاصل کرنا تفقہ فی الدین کی سب سے بڑی اوراہم ترین اقسام میں سے ہے۔بعض …علمائے کرام رحمۃ اللہ علیہم علم کی تقسیم یوں کیا کرتے تھے: فقہ اکبر: …اس سے مراد توحید اور عقیدہ کے مسائل ہوا کرتے تھے۔ فقہ اصغر:…اس سے مراد عبادات اور معاملات کے احکام ومسائل ہوا کرتے تھے۔ اب ان کتابوں کے نام آپ کی خدمت میں پیش ہیں: ۱۔ اصول ثلاثہ۔ ۲۔ قواعد اربع ۳۔ کشف الشبہات ۴۔ کتاب التوحید۔ یہ تمام کتابیں شیخ الاسلام محمدبن عبدالوہاب کی ہیں۔ ۵۔ مجموعہ التوحید النجدیہ ۶۔ فتح المجید شرح کتاب التوحید از شیخ عبد الرحمن بن