کتاب: آسان توحید - صفحہ 16
یہ قیمتی کتابچہ جو توحید اور عبادت کے معانی،فضائل اورعبادات کی ان اقسام کی مثالوں پر مشتمل ہے جو کہ صرف اللہ تعالیٰ کے لیے ہی جائز ہیں۔اس میں شرک کی بعض اقسام اور اس کی وجہ سے توحید میں آنے والے نقص کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ جہالت اور اندھی تقلید کی وجہ سے واقع ہونے والے شرک کے سامنے یہ برہان قاطع ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کے ذریعے سے ان تمام لوگوں کو فائدہ پہنچائے جن کے ساتھ اس کا ارادہ بھلائی کا ہے۔ آخر میں ادارہ اُن تمام لوگوں کا مشکور اور دُعا گو ہے کہ جنہوں نے اس عظیم کاوش میں کسی بھی طرح سے حصہ لیا۔ اللہ تعالیٰ جملہ معاونین کو معاف فرما کر جنت الفردوس عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین دعاؤں کا طالب دار القبس للنشر والتوزیع