کتاب: آسان توحید - صفحہ 159
بدعت بھی ایجاد کرتا ہے تو ایسا کرنا حرام ہے۔ پس جیسا کہ بعض لوگوں کا خیال ہے بدعت میں کوئی بھی چیز ایسے مکروہ کے درجہ میں بھی نہیں۔‘‘ امت میں پھیلی ہوئی چند بدعات: ۱۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا میلاد منانا[ایسے ہی دوسرے لوگوں کی سالگرہ وغیرہ منانا]۔ ۲۔ اسراء و معراج کی رات جشن منانا۔ ۳۔ شعبان کی پندرہویں رات کا جشن۔ ۴۔ یوم پیدائش منانا۔ ۵۔ بعض مقامات اور بعض زندہ یا مردہ افراد کے بقایا جات سے تبرک حاصل کرنا۔ ۶۔ اجتماعی ذکر کی محفل لگانا۔ ۷۔ مختلف پروگروام میں مردوں کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ پڑھنے کی درخواست کرنا۔ ۸۔ رجب کے مہینہ کو عمرہ یا دیگر عبادات کے لیے خاص کرنا۔ ۹۔ اونچی آواز میں نماز کی نیت کرنا۔ ۱۰۔ بعض اشخاص کی جاہ و شخصیات کا وسیلہ پکڑنا۔ بعض وہ کتب جو بدعت کی معرفت میں بڑی مفیدثابت ہوں گی: ۱۔ التحذیر من البدع: علامہ ابن باز رحمۃ اللّٰه علیہ ۲۔ السنن و المبتدعات:محمد عبدالسلام القشیری رحمۃ اللّٰه علیہ ۳۔ البدع و المحدثات و ما لا أصل لہ: حمود المطر حفظہ اللّٰه۔ ۴۔ الابداع فی مضار الابتداع: شیخ علی محفوظ حفظہ اللّٰه۔ ۵۔ البدع الحولیۃ: شیخ عبداللّٰه التویجری حفظہ اللّٰه۔ فائدہ:…اتباع سنت اسی وقت ہوسکتی ہے جب عمل چھ چیزوں میں شریعت کے مطابق ہو: