کتاب: آسان توحید - صفحہ 158
۲۔ اتباع ہوی۔
۳۔ بعض افراد کی آراء و اقوال پر تعصب۔
۴۔ کفار کی مشابہت۔
۵۔ ایسی موضوع احادیث پر اعتماد جن کی کوئی اصل نہیں۔
۶۔ ایسی عادات و خرافات جنہیں نہ ہی شرعی دلیل سے ثابت کیا جاسکتا ہے،اور نہ ہی اس کے لیے عقلی گواہی پیش کی جاسکتی ہے۔
بدعات کی معرفت اور ان پر رد کے دو اہم قواعد:
۱۔ پہلا قاعدہ:… عبادات میں اصل ممانعت ہے۔یہاں تک کہ کسی چیز کے عبادت ہونے پر کوئی شرعی دلیل پائی جائے۔
۲۔ ہر وہ عبادت جس کے فعل کا مقتضیٰ اورداعی وسبب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں موجود تھا،مگر نہ ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ کام کیااورنہ ہی آپ کے صحابہ کرام میں سے کسی ایک نے کوئی ایسا کام کیا،تو یہ اس کام کی عدم ِ مشروعیت کی دلیل ہے۔
دو اہم تنبیہات:
۱۔ اول:…امام مالک رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ’’ جس انسان نے دین میں کوئی بدعت ایجاد کی اور وہ اسے بدعت حسنہ خیال کرتا ہو،تووہ خیال کرتا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کا پیغام پہنچانے میں خیانت کی ہے۔ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ کافرمان ہے:
﴿اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ وَ رَضِیْتُ لَکُمُ الْاِسْلَامَ دِیْنًا﴾[المائدۃ: ۳]
’ آج کے دن میں نے تمہارے لئے تمہارادین کامل کر دیا اور تم پر اپنا انعام بھرپور کر دیا اور تمہارے لئے اسلام کے دین ہونے پر رضامند ہوگیا۔‘‘
پس جو چیز اس دن دین نہیں تھی وہ آج دین نہیں ہوسکتی۔
۲۔ دوم:… علامہ شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ’’ جان لیجیے کہ کوئی انسان اگر معمولی سی