کتاب: آسان توحید - صفحہ 156
د:… ایسی عبادات کے لیے اوقات خاص کرنا جن کے لیے کوئی وقت خاص نہیں ہے۔ ان کی مثالیں:
قبروں پر درگاہیں اور قبے بنالینا۔ نئی نئی عیدیں ایجاد کرلینا، اور نئی نئی تقریبات۔
۳۔ بدعت ِترک:…مراد ہے کسی مباح فعل کو چھوڑ دینا، یا کسی ایسے کام کو ترک کردینا جس کا کرنا بطور عبادت کے مطلوب ہو۔ اس کی مثالیں:
عبادت خیال کرتے ہوئے گوشت کا کھانا چھوڑ دینا، یا پھر عبادت کے لیے شادی کا ترک کردینا۔
حکم کے اعتبار سے بدعت کی اقسام:
اس لحاظ سے بدعت کی دو اقسام ہیں:
۱۔ بدعت مکفِرَہ: …جس بدعت کا کرنے والا دائرۂ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے۔ اس کی مثال:
جیسے رافضیوں کی بدعات،اور عقیدہ خلق قرآن۔
۲۔ بدعت مُفْسِقَہ:[فسق میں مبتلا کرنے والی بدعت]: … اس بدعت کاارتکاب کرنے والا گناہ گار ہوتا ہے، مگر دین اسلام سے خارج نہیں ہوتا۔ اس کی مثال:
اجتماعی ذکر، اور پندرہ شعبان کی رات کو عبادت کے ساتھ خاص کرنا۔
بدعت سے تحذیر اور اس پررد:
اس باب میں ایک آیت اور دو احادیث کافی ہیں:
۱۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
﴿اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ وَ رَضِیْتُ لَکُمُ الْاِسْلَامَ دِیْنًا﴾[المائدۃ: ۳]
’’ آج کے دن میں نے تمہارے لئے تمہارادین کامل کر دیا اور تم پر اپنا انعام بھرپور کر دیا اور تمہارے لئے اسلام کے دین ہونے پر رضامند ہوگیا۔‘‘