کتاب: آسان توحید - صفحہ 155
بدعت کا معنی و مفہوم بدعت کا معنی: لغت میں:… بغیر کسی سابقہ مثال کے کوئی نئی چیز ایجاد کرلینا۔ شرع میں:…دین میں جو چیز بغیر کسی دلیل کے ایجاد کرلی جائے۔ بدعت کی اقسام: ۱عادات میں بدعات: …جیسا کہ جدید ٹیکنالوجی کی نئی نئی ایجادات۔ یہ چیزیں مباح ہیں۔ اس لیے کہ عادات میں اصل مباح ہونا ہے۔ ۲۔دین میں بدعات: … ایسا کرنا حرام ہے، اس لیے کہ دین میں اصل حکم شریعت ہے۔ دین میں بدعت کی اقسام: دین میں بدعت کی تین اقسام ہیں: ۱۔ اعتقادی بدعت: …ایسا اعتقاد رکھنا جو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے عقیدہ کے خلاف ہو۔ اس کی مثال:… جیساکہ تمثیل، تعطیل اور تقدیر کے انکار کی بدعت۔ ۲۔ عملی بدعت: …یعنی اللہ تعالیٰ کی عبادت اس طرح سے کرنا جو طریقہ خلاف شرع ہو۔مثلاً: الف:… ایسی عبادات ایجاد کرلیناجو شریعت میں اصلاً موجود نہیں۔ ب:… بعض مشروع عبادات میں کمی یا بیشی کرنا۔ ج:… مشروع عبادت کو کسی نئے اور بدعتی طریقہ سے ادا کرنا۔