کتاب: آسان توحید - صفحہ 153
اُقَلِّبُ اللَّیْلَ وَ النَّہَارَ و فی روایۃ لَا تَسُبُّوا الدَّہْرَ فَاِنَّ اللّٰہَ ہُوَ الدَّہْرُ)) ’’ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: ابن آدم زمانہ کو گالی دے کر مجھے تکلیف دیتا ہے کیونکہ میں ہی زمانہ ہوں دِن اور رات میں تبدیلی میں ہی کرتا ہوں۔ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ ’’زمانہ کو گالی نہ دو کیونکہ اللہ ہی زمانہ ہے۔‘‘ میں ہی زمانہ ہوں:… اس سے مراد یہ ہے کہ میں ہی زمانے کو بدلنے والا ہوں۔ اہم نوٹ: دھر:… اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنیٰ میں سے نہیں ہے۔