کتاب: آسان توحید - صفحہ 145
عظمت بجالاتا ہو جیسے اللہ تعالیٰ کی عظمت یا اس سے بھی سخت۔
تو ایسا کرنا شرک اکبر ہے۔
ب: اگر اس کی تعظیم توکرتا ہو مگر وہ اس درجہ کی نہ ہو کہ اللہ تعالیٰ کی تعظیم کے برابر ہو ؛
ایسا کرنا شرک اصغر ہے۔
حلف بغیر اللہ کے شرک ہونے کی دلیل:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((مَنْ حَلَفَ بِغَیْرِ اللّٰہِ فَقَدْ کَفَرَ اَوْ اَشْرَکَ۔))[رواہ أحمد و أبوداؤد]
’’جس نے غیراللہ کی قسم اٹھائی اس نے یقیناً کفر کیا، یا شرک کیا۔‘‘
حلف بغیر اللہ کی مثالیں:
۱۔ اولیاء اللہ کی قسم اٹھانا۔
۲۔ جاہ نبی یا جاہ اولیا کی قسم اٹھانا۔
۳۔ افراد کی زندگی کی قسم اٹھانا۔[جیسے تیرے باپ کی قسم]
۴۔ امانت یا شرف کی قسم۔
حلف کے مفید احکام کا خلاصہ!
۱۔ غیر اللہ کی قسم اٹھانا حرام ہے، اس لیے کہ ایسا کرنا شرک کے زمرہ میں آتاہے۔
۲۔ اللہ کے نام پر جھوٹی قسم کھانے کی ممانعت۔
۳۔ بلا ضرورت قسم اٹھانے کا حرام ہونا، بھلے انسان سچا ہی کیوں نہ ہو۔ اس لیے کہ اس میں اللہ تعالیٰ کی عظمت کے ساتھ کھلواڑ ہے۔
۴۔ ضرورت کے وقت جب انسان سچا بھی ہو تو قسم اٹھانے کی اجازت ہے۔
غیر اللہ کی قسم کا کفارہ:
انسان کو چاہیے کہ ایسی صورت میں یوں کہے: