کتاب: آسان توحید - صفحہ 144
غیر اللہ کی قسم اٹھانا
[حلف]قسم کا معنی:
حلف لغت میں:…التزام کرنے ؛اپنے اوپرلازم کرنے کو کہتے ہیں۔
اصطلاح میں:… کسی صاحب عظمت کانام لے کر کسی بات کی تاکید کرنا[پختہ کرنا]۔اس کے لیے حروف قسم میں سے کوئی ایک حرف استعمال کیا جاتاہے۔
حروف قسم تین ہیں: ب و ت
حلف کے دیگر نام:
۱۔ یمین
۲۔ قسم
مشروع قسم: …وہ قسم ہے جو کہ:
باللہ کہہ کر ہو،(ایسے ہی واللہ اورتاللہ اور و باللہ بھی کہا جاسکتا ہے)
… یا اللہ تعالیٰ کے اسماء میں سے کسی اسم مبارک کے ساتھ قسم اٹھائی جائے جیسے: والرحمن ؛ والعظیم ؛ والسمیع۔
یا پھر اللہ تعالیٰ کی صفات میں سے کسی صفت کے ساتھ قسم اٹھائی جائے جیسے:
بعزۃ اللّٰہ، بعزۃ الرحمن ؛ ورحمۃ اللّٰہ، و علم اللّٰہ۔
غیر اللہ کی قسم اٹھانے کا حکم:
اس کی دو اقسام ہیں:
الف: اگر اس کی تعظیم ایسے کررہا ہو جو کہ عبادت کے درجہ تک پہنچتی ہو ؛ گویا کہ وہ اس کی ایسے