کتاب: آسان توحید - صفحہ 143
فِیْہَا وَ ہُمْ فِیْہَا لَا یُبْخَسُوْنَ اُولٰٓئِکَ الَّذِیْنَ لَیْسَ لَہُمْ فِی الْاٰخِرَۃِ اِلَّا النَّارُ وَ حَبِطَ مَا صَنَعُوْا فِیْہَا وَ بٰطِلٌ مَّا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴾
’’جو لوگ بس اِسی دُنیا کی زندگی اور اس کی خوش نمائیوں کے طالب ہوتے ہیں ان کی کارگزاری کا سارا پھل ہم یہیں ان کو دے دیتے ہیں اور اس میں اُن کے ساتھ کوئی کمی نہیں کی جاتی۔مگر آخرت میں ایسے لوگوں کے لئے آگ کے سوا کچھ نہیں ہے۔(وہاں معلوم ہو جائے گا کہ) جو کچھ اُنہوں نے دنیا میں بنایا وہ سب ملیا میٹ ہو گیا اور اب ان کا سارا کیا دھرا محض باطل ہے۔‘‘
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ جو کوئی ایسا علم سیکھتا ہے،جو کہ صرف اللہ کی رضا مندی کے لیے سیکھا جانا چاہیے، مگر یہ اس لیے سیکھتا ہے تاکہ دنیا کا کوئی فائدہ حاصل کرسکے۔ایسا انسان جنت کی خوشبو تک نہیں سونگھے گا۔‘‘[رواہ أحمد و أبو داؤد]