کتاب: آسان توحید - صفحہ 140
کیا جاتا ہے تاکہ لوگ اس کے متعلق سنیں تو اس کی تعریف کریں]۔ ریاکاری کا علاج: ۱۔ اخلاص کی فضیلت کو یاد کیا جائے۔ ۲۔ ریاکاری کے خطرہ کو پیش نظر رکھا جائے کہ اس سے انسان کے سارے اعمال تباہ و برباد ہوجاتے ہیں۔ ۳۔ آخرت کو یاد کیا جائے۔ ۴۔ یہ جان لینا چاہیے کہ لوگ کسی بھی نفع و نقصان کے مالک نہیں ہیں۔ ۵۔ دعا:…[شرک اور ریاکاری سے بچے رہنے کے لیے اللہ کی بارگاہ میں دعا کی جائے]حدیث میں اس طرح کی ایک دعا آئی ہے: ((اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ اَنْ اُشْرِکَ بِکَ شَیْئًا وَأَنَا اَعْلَمُ وَ اَسْتَغْفِرُکَ لِمَا لَا اَعْلَمُ بِہِ۔)) ’’اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں کہ میں تیرے ساتھ جان بوجھ کر کچھ شریک ٹھہراؤں۔ اورجس چیز کو میں نہیں جانتا اس پر تیری مغفرت کا طلب گار ہوں۔‘‘