کتاب: آسان توحید - صفحہ 139
ریاکاری کچھ نقصان نہیں دے گی۔ ب: یہ کہ وہ اس دکھلاوے پر مطمئن ہواور اسے ختم کرنے کی کوشش نہ کرے۔ اس صورت میں عبادت کا حکم: الف:… اگرعبادت کا آخر اس کے اول پر مبنی نہیں ہے تو اول صحیح ہے، اور آخر کا وہ حصہ جس میں ریا داخل ہوا وہ باطل ہے۔ اس کی مثال:… ایک انسان نے اخلاص کے ساتھ سو ریال صدقہ کیا، پھر اسے کسی آدمی نے دیکھ لیا تو اس نے ایک سو ریال اور صدقہ کردیا،تو اس صورت میں پہلا صدقہ ٹھیک ہے دوسرا صدقہ باطل ہے۔ ب:… اگر عبادت کا آخر اس کے اول پر مبنی ہے، تو تمام عبادت تباہ ہوجائے گی۔ اس کی مثال: … کوئی انسان اللہ تعالیٰ کے لیے دو رکعت نماز پڑھنے کے لیے کھڑا ہوا۔ پھر دوسری رکعت میں اس پر ریاکاری چھا گئی؛ مگر اس نے اس وسوسہ کو ختم کرنے کی کوشش نہیں کی؛اور اس ریاکاری میں ہی لگا رہا ؛ تو اس صورت میں اس کی تمام نماز تباہ ہوجاتی ہے۔ ۳۔ سوم:… عبادت پوری ہونے کے بعد ریاکاری پیدا ہوگئی۔ اس سے کچھ بھی نقصان نہیں ہوگا۔ ٭ مسئلہ:…جو کوئی لوگوں سے اپنی تعریف سنے، اور اس پر خوش ہو، تو اس پر کوئی حرج والی بات نہیں،بلکہ:’’یہ وہ بشارت ہے جو اسے جلدی ہی مل گئی۔‘‘[مسلم] ٭ مسئلہ:… جو کوئی لوگوں کی وجہ سے کوئی عمل ترک کردے: لوگوں کی وجہ سے کسی عمل کو ترک کرنا بھی ریاکاری کے زمرہ میں آتا ہے۔ ٭ ریاء اور سمعہ[سنانے]میں فرق: ریا کا تعلق حواس خمسہ میں سے آنکھ کے ساتھ ہوتا ہے۔[یعنی کوئی عمل اس لیے کیا جاتا ہے تاکہ لوگ اسے دیکھیں اور اس کی تعریف کریں۔] سمعہ کا تعلق حواس خمسہ میں سے کانوں کے ساتھ ہوتا ہے،(یعنی کوئی عمل اس لیے