کتاب: آسان توحید - صفحہ 136
ب: …اگر تمام عمل یا اس کا اکثر حصہ ریاکاری پر مشتمل ہے تو یہ شرک اکبر ہے۔مؤمن ایسا ہر گز نہیں کرسکتا ؛ اس لیے کہ ایسا کرنا منافقین کی خصلت ہے۔ ریاکاری کے خطرات: ۱۔ ریاکاری شرک اصغر ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’سب سے خطرناک چیز جس سے میں تمہارے بارے میں ڈرتا ہوں وہ شرک اصغر ہے۔آپ سے پوچھا گیا شرک اصغر کیاہے ؟تو فرمایا: ’’ریا‘‘[رواہ احمد] ۲۔ اگر اس گناہ کا مرتکب توبہ کے بغیر مرگیا تو اس کی بخشش نہیں ہوگی۔ ارشاد الٰہی ہے: ﴿اِنَّ اللّٰہَ لَا یَغْفِرُ اَنْ یُّشْرَکَ بِہٖ وَ یَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذٰلِکَ لِمَنْ یَّشَآئُ﴾ [النساء:۱۱۶] ’’یقینا اللہ تعالیٰ اپنے ساتھ شریک کیے جانے کو نہیں بخشتا اور اس کے سوا جسے چاہے بخش دیتا ہے۔‘‘ یہ وعید شرک اکبر اورشرک اصغر دونوں کے لیے عام ہے۔ ۳۔ وہ عمل تباہ ہوجاتا ہے جس میں ریاکاری پائی جائے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((قال اللّٰه تعالیٰ: اَنَا اَغْنَی الشُّرَکَآئِ عَنِ الشِّرْکِ مَنْ عَمِلَ عَمَلاً اَشْرَکَ مَعِیَ فِیْہِ غَیْرِیْ تَرَکْتُہٗ وَ شِرْکَہٗ۔))(مسلم) ’’ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں تمام شرکت والوں سے زیادہ بے پرواہ ہوں شرک ہے۔ جو شخص کوئی ایسا کام کرے جس میں میرے ساتھ کسی غیر کو شریک کرے تو میں اُسے اور اُس کے شرک کو چھوڑ دیتا ہوں۔‘‘ ۴۔ ریاکاری کا خطرہ مسیح دجال کے خطرہ سے بڑھ کر ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((اَلَآ اُخْبِرُکُمْ بِمَا ہُوَ اَخْوَفُ عَلَیْکُمْ عِنْدِیْ مِنَ الْمَسِیْحِ الدَّجَّالِ؟۔ قَالُوْا: بَلٰی یَا رَسُوْلَ اللّٰہ صلی اللّٰه علیہ وسلم! قَالَ: الشِّرْکُ الْخَفِیُّ، یَقُوْمُ الرَّجُلُ فَیُصَلِّیْ فَیُزَیِّنُ صَلٰوتَہٗ لِمَا یَرٰی مِنْ نَّظرِ