کتاب: آسان توحید - صفحہ 131
نجوم کے متعلق نجوم کا معنی: لغت میں:…ستاروں کا علم حاصل کرنا، یا ستاروں کے مؤثرہونے کا اعتقاد رکھنا۔ اصطلاح میں:… ستاروں سے خاص چیزوں پر استدلال کرنا۔ علم نجوم کی اقسام: اس کی دو اقسام ہیں: ۱۔ علم الاحکام و التاثیر ۲۔ علم الاسباب و التیسیر[آسانی] ۱۔علم الاحکام و التاثیر: اس کی تین اقسام ہیں: ۱۔ یہ اعتقاد رکھنا کہ ستارے مؤثرفاعل ہیں،[اوران کی وجہ سے حوادث اور شر پیدا ہوتا ہے]یہ شرک اکبر ہے۔ ۲۔ علم النجوم کو ایسا سبب بنالینا جس کی بنا علم غیب کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔ایسا کرنا کفر اکبر ہے۔ ۳۔ یہ اعتقاد رکھنا کہ ستارے خیرو شر کے پیدا کرنے میں تاثیر رکھتے ہیں، حالانکہ فاعل حقیقی تو اللہ تعالیٰ ہے۔ ایسا کرنا حرام اور شرک اصغر ہے۔ ٍعلم الاسباب و التیسیر[آسانی]: اس کی دو اقسام ہیں: ۱۔ ستاروں کی حرکت سے دینی مصلحتوں پر استدلال کرنا۔ ایسا کرنا مطلوب ہے۔ اس کی مثال:…ستاروں کے ذریعے قبلہ رخ کی معرفت حاصل کرنے پر استدلال۔