کتاب: آسان توحید - صفحہ 125
کہانت اور عرافہ کاہن کا معنی: جو شیاطین اور جنات سے اطلاع پا کرلوگوں کو ان کے مستقبل کی خبریں بتاتا ہے۔ عراف کا معنی: وہ جو حاضر امور کے جاننے کا دعویٰ کرتا ہے، جیسے کہ گمشدہ مال کا یا پھرچوری شدہ چیز کا پتہ بتانا۔ علم غیب کا دعویٰ: ایسا کرنا کفر ہے۔اس لیے کہ ایسا کرنے میں قرآن کی تکذیب ہے۔فرمان الٰہی ہے: ﴿قُلْ لَّا یَعْلَمُ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ الْغَیْبَ اِلَّا اللّٰہُ﴾ [النمل:۶۵] ’’فرما دیجیے: اللہ کے سوا آسمانوں اور زمین میں جو بھی ہے غیب نہیں جانتا۔‘‘ غیب کی خبریں بتانے والوں کی اقسام: ۱۔ جو جنات وغیرہ کے ذریعہ سے غیب کی خبریں بتاتا ہے، وہ کاہن کہلاتا ہے۔ ۲۔ جو زمین پر لکیریں لگاکر غیب کی خبریں بتاتا ہے، اسے رمال کہا جاتا ہے۔ ۳۔ جو ستاروں میں دیکھ کر غیب کی خبریں بتاتا ہے، اسے نجومی کہا جاتا ہے۔ ۴۔ جو چوری شدہ یا گمشدہ مال کی خبریں خفیہ طریقہ سے بتائے اسے عراف کہا جاتاہے۔ جادو گروں کاہنوں اور عرافین کے پاس جانے کا حکم: اس کی دو اقسام ہیں: جو انسان ان کے پاس جائے اور کچھ پوچھے مگر اس کی تصدیق نہ کرے۔