کتاب: آسان توحید - صفحہ 124
۳۔ اگروہ طلسم وغیرہ لکھے۔ ۴۔ جب ایسے منتر اور طلسم پڑھے جن کے معانی سمجھ میں نہ آتے ہوں۔ ۵۔ کبھی کبھار کسی خاص قسم کا جانور بھی مانگا جاتاہے، تاکہ اس پر تکبیر پڑھے بغیر ذبح کرے اور بسا اوقات اس کے خون کو تکلیف کی جگہ پر ملا جاتا ہے۔یا پھر اس ذبح کردہ جانور یا مرغ وغیرہ کو ویرانے[یا قبرستان]میں پھینک دیا جاتا ہے[ایسا شیطان کوراضی کرنے کے لیے کرتے ہیں تاکہ وہ ان کے کام آسکے]۔ ۶۔ مریض کو ایسے تعویذ یا کپڑا دینا جس پر کچھ مربعہ جات بنے ہوتے ہیں اور ان کے اندر گنتی یا کچھ مجہول چیزیں لکھی ہوتی ہیں۔ ۷۔ مجہول اورناقابل سمجھ منتروں سے دم کیا جائے۔ ۸۔ مریض کو ایسے اوراق دیے جائیں کہ انہیں جلا کر ان کا دھواں سونگھے۔ ۹۔ مریض کو کچھ ایسی[مجہول اورسمجھ نہ آنے والی]چیزیں دی جائیں اور انہیں زمین میں دفن کرنے کو کہا جائے۔