کتاب: آسان توحید - صفحہ 121
جادوکا معنی و اقسام
جادو کا معنی:
لغت میں:… جوچیز مخفی ہو، اوراس کا سبب انتہائی لطیف ہو۔
اصطلاح میں:… وہ جھاڑ پھونک؛ تعویذ و گنڈے ؛ منتر اور طلسمی عملیات جو اللہ کے حکم سے انسان کے دل پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
جادو کی اقسام:
اس کی دو اقسام ہیں:
أ: شرک اکبر:
وہ جادو جو کہ جنات یا شیاطین کے ذریعے سے کیا جاتا ہے، جس میں ان جنات و شیاطین کی عبادت کی جاتی ہے، ان کے لیے سجدہ کیا جاتا ہے، اور ان کا تقرب حاصل کیا جاتا ہے تاکہ اس جن یا شیطان کو اس آدمی پر مسلط کیا جائے جس پر جادو کیا جارہا ہے۔
ب: گناہ اور نافرمانی:
وہ جادو جس میں گنڈے،دوائیں اور جڑیاں وغیرہ یا اس طرح کی چیزیں استعمال کی جاتی ہیں۔اس میں ہاتھ کا کھیل اور نظر بندی بھی شامل ہے۔
جادو کا حکم:
اگر جادو پہلی قسم سے تعلق رکھتا ہے، تو ایسا انسان کافر ہے، اس کو مرتد ہونے کی پاداش میں قتل کیا جائے گا۔
اور اگردوسری قسم سے تعلق رکھتا ہے، تو ایسے انسان کو کافر تو نہیں کہا جائے گا؛ لیکن ایسا انسان فاسق اور گناہ گار ضرور ہوگا۔جب حاکم وقت ضرورت محسوس کرے تو اس شخص کو نقصان