کتاب: آسان توحید - صفحہ 114
استعانت، استغاثہ اوراستعاذہ کے معانی و مفاہیم ان الفاظ کے معانی: استعانت:… مدد طلب کرنا۔ استغاثہ:… سختی سے نجات طلب کرنا۔ استعاذہ:… پناہ[امن]طلب کرنا۔ ان تینوں امور کے عبادت ہونے پر دلیل: ا۔ استعانت کی دلیل: ﴿اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ﴾[الفاتحۃ:۵] ’’بے شک ہم آپ کی ہی عبادت کرتے ہیں اورآپ سے ہی مدد مانگتے ہیں۔‘‘ ب۔ استغاثہ کی دلیل: ﴿اِذْ تَسْتَغِیْثُوْنَ رَبَّکُمْ فَاسْتَجَابَ لَکُمْ﴾[الأنفال:۹] ’’جب تم اپنے رب سے مدد مانگ رہے تھے تو اس نے تمھاری دعا قبول کر لی۔‘‘ ج۔ استعاذہ کی دلیل: ﴿قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ﴾[الناس:۱] فرمادیں: ’’میں پناہ پکڑتا ہوں لوگوں کے رب کی۔‘‘ غیراللہ سے استعانت،استغاثہ اور استعاذہ کا حکم: اس کی دو اقسام ہیں: ۱۔ پہلی قسم جائز:… جب اس میں چار شرائط پائی جائیں: ۱:… دوشرطیں استعانت، استغاثہ یا استعاذہ سے مطلوب چیز میں پائی جاتی ہیں: