کتاب: آسان توحید - صفحہ 109
غیر اللہ کے لیے ذبح کرنا ذبح کامعنی: لغت میں:… اصل میں کاٹنے کو کہتے ہیں۔ اصطلاح میں:… مخصوص طریقہ پر تعظیم و تقرب کے لیے خون بہانا تاکہ روح نکل جائے۔ ذبح کی اقسام: ذبح کی تین اقسام ہیں: ۱۔ مشروع ذبح۔ ۲۔ مباح ذبح۔ ۳۔ شرکیہ ذبح۔ ۱۔ مشروع ذبح: مثال کے طور پر: ۱۔ قربانی۔ ۲۔ اللہ کے لئے نذر[منت]کا جانور ذبح کرنا۔ ۳۔ حج کی قربانی۔ ۴۔ حج میں فدیہ کا جانور۔ ۵۔بچے کی طرف سے عقیقہ۔ ۶۔ قربت الٰہی کے لیے صدقہ۔ ۷۔ مہمان نوازی کے لیے جانور ذبح کرنا۔ ۲۔ مباح ذبح: ۱۔ جیسے قصائی کا گوشت فروخت کے لیے جانور ذبح کرنا۔ ۲۔ اپنے کھانے کے لیے جانور ذبح کرنا۔ ۳۔ شرکیہ ذبح: ۱۔ بتوں کے نام پر ذبح کرنا۔