کتاب: آسان توحید - صفحہ 108
توسل کا معنی و مفہوم
توسل کا معنی:
لغت میں:… وسیلہ اصل میں اس چیز کو کہا جاتا ہے جس کے ذریعے کسی دوسری چیز تک پہنچا جائے، یا اس کی قربت حاصل کی جائے۔
اصطلاح میں:… ایسا سبب اختیار کرنا جو اللہ کے قریب کردے۔
توسل کی اقسام:
توسل کی دو اقسام ہیں:
۱۔ مشروع وسیلہ ۲۔ ممنوع وسیلہ
۱۔ مشروع وسیلہ:… اس کی تین اقسام ہیں:
۱۔اللہ تبارک وتعالیٰ کے اسماء میں سے کسی نام یا صفات میں سے کسی صفت کا وسیلہ۔
۲۔اس نیک عمل کا وسیلہ،جو دعا کرنے والے نے خود کیا ہو۔
۳۔کسی نیک اور زندہ انسان کی دعا کا وسیلہ اختیار کرنا۔
۲۔ ممنوع وسیلہ:…توسل مشروع میں بیان کیے گئے تین طریقوں کے علاوہ کسی اور طرح کا وسیلہ اختیار کرنا۔ اس کی کئی اقسام ہیں:
۱۔اللہ تعالیٰ کی جناب میں بعض اشخاص یا ان کی جاہ کا وسیلہ دینا۔
۲۔اولیاء و صالحین کے نام کی نذرونیاز ماننا اور ان سے دعا کرنا۔
۳۔اولیاء کی روحوں کے لیے ذبح کرنا اور ان کی قبروں پر مجاور بن کر بیٹھنا۔