کتاب: آسان توحید - صفحہ 107
اسباب کے متعلق اہم ترین قواعد ۱۔ اسباب بجالانے والے پر واجب ہے کہ اس کا مکمل اعتمادو بھروسا صرف ایک وحدہ لاشریک پر ہونا چاہیے؛ نہ کہ صرف سبب پر؛اس لیے کہ سبب میں تاثیر پیدا کرنے والا اور اسے پیدا کرنے والا اللہ تعالیٰ ہی ہے۔ ۲۔ یہ جان لے کہ تمام اسباب اللہ تعالیٰ کی قدرت اور ارادہ اور مشیت سے ہی کام کرتے ہیں۔[اس کی تقدیر کے بغیر کچھ بھی نہیں ہوسکتا]۔ ۳۔ کون سی چیز کسی دوسری چیز کا سبب ہوسکتی ہے، اس کی معرفت وذرائع سے حاصل ہوسکتی ہے: الف۔اول:… بذریعہ شریعت: اس کی مثال: شہد میں شفا پائی جاتی ہے۔ اس کی دلیل اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: ﴿فِیْہِ شِفَآئٌ لِّلنَّاسِ﴾[النحل:۶۹] ’’ اس میں لوگوں کے لیے شفا ہے۔‘‘ ب۔ دوم:… بذریعہ تجربہ واندازہ۔ اس کی مثال:… آگ جلانے کا سبب ہوتی ہے لیکن تجربہ سے کسی چیز کے سبب ثابت ہونے کے لیے ضروری ہے کہ اس کا ثبوت صاف واضح اور ظاہر ہو۔ اس لیے کہ جو ثبوت ظاہر نہ ہو، وہ کبھی کبھار صرف دعویٰ یا ایک گمان ہی ہوسکتا ہے۔ مثال کے طور پر بعض لوگوں کا یہ گمان کرنا کہ کڑا پہننے سے نظر نہیں لگتی۔