کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 99
مسئلہ:…اور بوس و کنار سے حج باطل تو نہیں ہوتا مگر اس پر دَم (ایک بکری ذبح کر کے بانٹنا)ہے۔(المغنی ۳/۳۱۰) حج سے روکے جانے کا فدیہ : یہ مسئلہ ہمارے اس زمانے میں ایک بار پھر کثرت سے پیش آنے لگا ہے۔ لوگ بغیر اجازت نامہ حج کے لیے چل پڑتے ہیں ۔ راستے میں جگہ جگہ جوازات اور پولیس والے انہیں روک کر گاڑیوں سے اتار لیتے ہیں اور واپس کردیتے ہیں ۔ یا پھر نو ذو الحجہ کی شام تک کے لیے بند کردیتے ہیں ۔ اگر ایسی صورت حال ہو تو حاجی کو سفر پر نکلنے سے پہلے یہ شرط لگانی چاہیے کہ جہاں پر بھی مجھے روکا گیا میں وہیں پر حلال ہوجاؤں گا۔ اس صورت میں اگر اسے احرام کھولنا