کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 98
دس ذوالحجہ کو رمی سے پہلے ) اپنی بیوی سے ہم بستری کرلی تو : 1. ایسے انسان کا یہ حج فاسد ہوجائے گا، مگر حج کے باقی ارکان مکمل کریگا۔ 2. اور آئندہ سال بلا تاخیر حج کرے گا۔ 3. اس جرم کی پاداش میں ایک گائے یا اونٹ ذبح کرکے فقراء مکہ میں تقسیم کرے گا۔ اور اگر ایسی حرکت عمرہ کے احرام میں ہوئی ہے۔ تو اس کا فدیہ ادا کرے اور دوبارہ عمرہ کرلے۔اور اگر یہ جماع تحلل اول کے بعد کیا ہے تواس پر ایک دم واجب ہوگا۔ توضیح:…اگر میاں اور بیوی دونوں اس جماع اور ہم بستری پر راضی تھے تو دونوں پر دم ہوگا اور اگر میاں نے زبردستی کی ہے، بیوی اس پر راضی نہیں تھی۔ تو صرف میاں پر دم ہوگا۔