کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 97
’’اس لیے تم میں سے جو بیمار ہو یا اس کے سر میں کوئی تکلیف ہو (جس کی وجہ سے سر منڈا لے) تو اس پر فدیہ ہے، خواہ روزہ رکھ لے، خواہ صدقہ دے، خواہ قربانی کرے۔‘‘ مسئلہ:… ناخن کٹوانے؛ خوشبو لگانے؛ دستانے یا موزے پہننے، اور مرد کے لیے سلے ہوئے کپڑے پہننے ؛ اور شہوت سے عورت کے جسم سے جسم لگانیکی صورت میں تین باتوں میں سے ایک کا اختیار حاصل ہوتا ہے : 1. تین دن کے روزے رکھ لو۔ 2. چھ مسکینوں کا کھانا یعنی تین صاع (ساڑھے چھ کلو گرام ) غلہ بانٹ دو۔ 3. یا پھر ایک بکرا ذبح کرکے فقراء مکہ میں تقسیم کردو۔ (مسلم) ہم بستری کا فدیہ : اگر کسی انسان نے حج کے احرام میں تحلل اول (یعنی