کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 96
سے کسی ایک واجب کو ترک کر دے تو اس پر بھی فدیہ’’دَمْ ‘‘ ہوگا۔ فدیہ کی مقدارو کیفیت: فدیہ صرف وہی جانور ہو سکتا ہے جو کہ قربانی کے قابل ہو۔ مثال کے طور پر بھیڑ بکری یا دنبہ۔ ایک فدیہ میں اونٹ یا گائے کے ساتویں حصہ میں شراکت بھی ہوسکتی ہے۔ فدیہ کا گوشت خود نہیں کھایا جائے گا، وہ صرف فقراء مکہ کا حق ہے۔ جبکہ قربانی کا گوشت خود بھی کھانااور دوسروں کو بھی کھلاناسنت ہے۔ ٭ سر منڈوانے کا فدیہ تین روزے رکھنا، یا چھ مسکینوں کو کھانا کھلانا، یا ایک دم دینا ہے۔ فرمانِ الٰہی ہے : ﴿فَمَنْ کَانَ مِنْکُمْ مَّرِیْضًا اَوْ بِہٖٓ اَذًی مِّنْ رَّاْسِہٖ فَفِدْیَۃٌ مِّنْ صِیَامٍ اَوْ صَدَقَۃٍ اَوْ نُسُکٍ﴾ (البقرۃ: ۱۹۶)