کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 95
3. جس کا فدیہ اس کے مثل یا اس کے قائم مقام ہے، جیسے شکار کا قتل کرنا۔ 4. جس کا فدیہ روزہ، صدقہ یا قربانی کرنا ہے جیسے سر منڈانا۔ ٭ اگر کسی نے ممنوعہ کام بھول کر یا کسی کے دباؤ میں آکر کیا تو اس پر نہ کوئی گناہ ہوگا اور نہ ہی فدیہ۔ ٭ اگر کسی نے بامر مجبوری کوئی ممنوع کام کرلیا (جیسے سر میں تکلیف کی وجہ سے سر منڈوادیا ) ایسا کرنے والے والے پر فدیہ ہوگا گناہ نہیں ۔ ٭ اگر کسی نے ممنوعہ کام جان بوجھ کر [عمداً ؛بغیر مجبوری کے] کیا تو اس پر گناہ بھی ہوگا اور فدیہ بھی۔ (رہنمائے حج و عمرہ) توضیح:… جو شخص حج یا عمرہ کے واجبات میں