کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 93
٭ مردکاسلے ہوئے کپڑے پہن لینا؛ مثلًا : قمیص، بنیان، شلوار وغیرہ پہننا ؛ موزے پہننا۔ سر پر پگڑی یا رومال باندھنا یا ٹوپی رکھنا۔ ہاں اگر جوتی نہ ہو تو چرمی موزے پہن سکتا ہے اور اگر احرام میسر نہ ہو شلوار پہن سکتا ہے۔ ۳: وہ چیزیں جو صرف عورتوں پر حرام ہیں : عورتوں کا دستانے پہننا اور نقاب( ڈھاٹا)باندھنا بھی منع ہے۔لیکن وہ سر سے دوپٹہ یا چادر گرا کرغیر محرم لوگوں سے پردہ کریں ،جیسا کہ امہات المؤمنین اور صحابیات نے کیا تھا۔(ابوداؤد،ابن ماجہ) خواتین کے لیے احرام کو چہرے سے دور رکھنے کے لیے پی کیپ (ٹوپی) پہننا بھی جائز نہیں کیونکہ ایسا کرنے میں یہود و نصاری سے مشابہت ہے۔ مسئلہ:…بلاضرورت کنگھا کرنا مکروہ ہے۔اور اگر