کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 91
[ اگر بال یا ناخن خود گرجائے،تو اس پر کوئی فدیہ نہیں ] مسئلہ:…نکاح و منگنی کرنایا شادی کا پیغام دینا بھی منع ہے۔ کسی دوسرے کا نکاح بھی نہیں کیا جاسکتا۔(مسلم) توضیح:… اگر کسی کی شادی ہو، اور وہ محرم کوولیمہ کی دعوت دے تو اس دعوت کے قبول کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔ مسئلہ:… بیوی سے ہم بستری کرنا یا بوس و کنار کرنا بھی ممنوعات احرام میں سے ہے[مرد و عورت دونوں کے لیے برابر منع ہے۔]فرمانِ الٰہی ہے: ﴿فَمَنْ فَرَضَ فِیْہِنَّ الْحَجَّ فَلَا رَفَثَ وَ لَا فُسُوْقَ وَ لَا جِدَالَ فِی الْحَجِّ﴾ (البقرۃ: ۱۹۷) ’’جو شخص ان مہینوں میں حج لازم کر لے وہ[اپنی بیوی سے ہم بستری کرنے، گناہ اور لڑائی جھگڑا کرنے سے بچا رہے۔‘‘