کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 89
نہ ہی طواف افاضہ یا طواف وداع میں ۔ خواتین کا پردہ اور احرام: ٭ بعض خواتین کاچہرہ سے نقاب کو دور رکھنے کے لیے ٹوپی استعمال کرنا۔جب کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ عورت چہرہ پر نقاب نہ لگائے۔ بلکہ بوقت ضرورت سر سے گھونگھٹ گرا کر چہرہ کا پردہ کر لے۔ ایسے ہی اجنبی مردوں کے سامنے چہرہ کھلا رکھنا بھی ناجائز ہے۔ گھونگھٹ سے پردہ کرنے اور نقاب باندھنے میں فرق سمجھنے کی ضرورت ہے جس کے بعد غلطی کاارتکاب نہیں ہوگا۔ ان شاء اللہ تعالیٰ۔ محرمات ِ احرام: وہ اُمورجو احرام کی حالت میں منع ہیں تین طرح کے ہیں : 1. وہ چیزیں جومرد اور عورت دونوں پر حرام ہیں ۔