کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 88
٭ بعض لوگ جب مکہ جانا چاہتے ہیں تو ان کی نیت عمرہ کی بھی ہوتی ہے؛ساتھ کوئی اور کام بھی ہوتا ہے۔ وہ پہلے دوسرا کام کرنے کے لیے طرح طرح کے بہانے تراشتے ہیں ۔ایسے لوگوں کو چاہیے کہ اللہ کے خوف کو مد نظر رکھیں ۔ اوراپنی نیت کی اصلاح کرکے اس کے مطابق چلیں ؛ اللہ دلوں کے احوال جاننے والا ہے ؛ اس پر کچھ بھی مخفی نہیں ۔ ٭ کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو احرام باندھتے ہی اضطباع کر لیتے ہیں ۔ اور کچھ حضرات طواف کے بعد بھی پورے حج یا عمرہ میں اضطباع کیے رہتے ہیں ۔جان لینا چاہیے کہ اضطباع یعنی بائیں کندھے پر چادر ڈال کر دائیں کندھے کو ننگا رکھنا یہ صرف اور صرف پہلے طواف میں ہے۔ اس کے بعد نہ ہی باقی اعمال حج میں ہے اور